سپریم کورٹ کے 8 بینچ 11 مئی سے مقدمات کی سماعت کریں گے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے 8 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں جو پیر 11 مئی سے جمعرات 14 مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے 8 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں جو پیر 11 مئی سے جمعرات 14 مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کرنے والے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ بھی پیر سے جمعرات تک دن 11 بجے کے بعد کورٹ روم نمبر ایک میں کیسز کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ بھی پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 3 رکنی بینچ پیر سے بدھ تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ جمعرات کے روز مقدمات کی سماعت کرے گا

جبکہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ پیر سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔

 

مزید خبریں