تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا پیرول پر رہا
تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا پیرول پر رہا

مزید خبریں
بینکاک۔11مئی (اے پی پی):تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا کو آٹھ ماہ قید کاٹنے کے بعد پیرول پر رہا کر دیا گیا، جہاں جیل سے باہر آنے پر ان کے حامیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔رائٹرز کے مطابق 76 سالہ ارب پتی سیاستدان پیر کے روز بینکاک کی کلونگ پریم جیل سے رہا ہوئے۔
رہائی کے موقع پر ان کی صاحبزادی اور سیاسی جانشین پیٹونگٹرن شیناواترا سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔جیل سے باہر آتے ہی سرخ لباس میں ملبوس سینکڑوں حامیوں نے “وی لوو تھاکسن” کے نعرے لگائے، جبکہ تھاکسن شناوترا نے ہاتھ اٹھا کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ آزاد ہو کر مطمئن ہیں۔
تھاکسن شناوترا گزشتہ برس عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد قید میں تھے۔ اس سے قبل وہ طویل عرصہ بیرون ملک خود ساختہ جلاوطنی میں گزار چکے تھے۔








