میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ

میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل کے حل کئے جائیں گے۔

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں میڈیا چینلز کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور انہیں مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن سے صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور صحافیوں کی جاب سیکورٹی اور مراعات کے حوالے سے معاملات طے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، اتحادیوں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر صحافیوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔