نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کیلئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندے کی ملاقات
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کیلئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندے کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کے لئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ذاتی نمائندے جین آرنالٹ نے پیر کو ملاقات کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق آرنالٹ نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے گہری قدر دانی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں اقوامِ متحدہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ذاتی نمائندے کے ساتھ خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف فریقین کے ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی کاوشوں اور مسلسل روابط پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات اور مستقل حمایت پر دلی تشکر کا اظہار بھی کیا۔








