صدر شی جن پنگ کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

صدر شی جن پنگ کی ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

بیجنگ۔14مئی (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کی صبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال (گریٹ ہال آف دی پیپل) کے باہر شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔

شنہوا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر چین پہنچے ہیں، جہاں دونوں رہنما باہمی تعلقات، تجارتی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

استقبالیہ تقریب بیجنگ کے مرکزی علاقے میں واقع گریٹ ہال آف دی پیپل میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔