مظفرگڑھ ،صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دو ورکر بے ہوش،ریسکیو زرائع

صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ستھرا پنجاب کے دو ورکر بے ہوش ہو گئے،ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ کے چک نمبر 171 میں صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مقامی شخص اور دو ستھرا پنجاب کے ورکرز بے ہوش ہو گئے

مظفرگڑھ۔ 15 مئی (اے پی پی):صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ ستھرا پنجاب کے دو ورکر بے ہوش ہو گئے،ریسکیو زرائع کے مطابق لیہ کے چک نمبر 171 میں صفائی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مقامی شخص اور دو ستھرا پنجاب کے ورکرز بے ہوش ہو گئے، تینوں کو پہلے بی ایچ یو ہسپتال چک نمبر 172 منتقل کیا گیا،جہاں سے ان کی تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا، جہاں شدید زخمی مقامی شخص چوہدری طاہر آرائیں جان کی بازی ہار گیا جبکہ ستھرا پنجاب کے دونوں ورکرز کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں