وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر صحافی و دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ الطاف حسن قریشی مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ …
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سینئر صحافی و دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینئر صحافی و دانشور الطاف حسن قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ الطاف حسن قریشی مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔









