پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹیلی مواصلات اور معلوماتی معاشرہ اتوار 17 مئی کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں رابطوں اور جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ دن بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 17 مئی 1865کو قائم ہوئی تھی۔ عالمی دن کے موقع پر انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹیلی مواصلات اور معلوماتی معاشرہ منایا گیا
اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ ٹیلی مواصلات اور معلوماتی معاشرہ اتوار 17 مئی کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں رابطوں اور جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ دن بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 17 مئی 1865کو قائم ہوئی تھی۔ عالمی دن کے موقع پر انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور معلومات تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔
رواں سال عالمی دن کا موضوع ’’ڈیجیٹل لائف لائنز کا استحکام‘‘ منتخب کیا گیاہے۔عالمی دن کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا تاکہ لوگوں کو ڈیجیٹل دور کے چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا جا سکے۔









