سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،یکم ذوالحج پیر اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،یکم ذوالحج پیر اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی

جدہ۔17مئی (اے پی پی):سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا،یکم ذوالحج کل پیر جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بدھ کو ہو گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا جس کے تحت سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو گی،

فریضہ حج کیلئے مناسک حج کی ادائیگی 25 مئی سے شروع ہو گی اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 26 مئی منگل کو کو ادا کیا جائے گا۔اسی طرح انڈونیشیا میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کے چاند کا اعلان کیا، تیونس اور ترکیہ نے بھی ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

مزید خبریں