سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے تنیجے میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر آگ لگ گئی
سعودی عرب کی امارات میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔18مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے تنیجے میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر آگ لگ گئی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب ان صریح حملوں کو مسترد کرتا ہے جو خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔بیان میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اس کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔








