اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل مندوب ارنیسٹو سوبرون گزمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ کیوبا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔
کیوبا نے امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔18مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل مندوب ارنیسٹو سوبرون گزمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ کیوبا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے درمیان کہاکہ کیوبا امریکا کی قومی سلامتی کے لیے کوئی خطرہ نہیں، اور جو بھی اس کے برعکس دعویٰ کرتا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔کیوبا کے سفیر نے مزید کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی قسم کی مسلح جارحیت کی جاتی ہے تو کیوبا کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ ان کے مطابق یہ حق بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تسلیم شدہ ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا جھوٹے بہانے تراش کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم کیوبا اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔یہ ردعمل امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں خفیہ انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیوبا نے 300 سے زائد جنگی ڈرون خریدے ہیں اور انہیں گوانتانامو میں امریکی اڈے، امریکی جنگی جہازوں اور ممکنہ طور پر فلوریڈا کے شہر کی ویسٹ کے خلاف استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔








