گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات میں پنجاب سے آٹے کی خیبر پختونخوا آمد پر پابندی سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سردار سلیم حیدر خان کے خیبرپختونخوا کے حوالہ سے مثبت جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال …

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ملاقات میں پنجاب سے آٹے کی خیبر پختونخوا آمد پر پابندی سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے سردار سلیم حیدر خان کے خیبرپختونخوا کے حوالہ سے مثبت جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، پیپلز پارٹی کی تنظیمی فعالیت اور دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں