یو بی ایل کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی میں پانچ مرحلوں کے اختتام پر ناقابل شکست

اسلام آباد۔25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ مرحلوں کے اختتام پر گروپ اے میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور گروپ بی میں یو بی ایل کی …

اسلام آباد۔25 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹیم ناقابل شکست ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ مرحلوں کے اختتام پر گروپ اے میں سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور گروپ بی میں یو بی ایل کی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، ایس ایس جی سی نے پانچ میں سے چار فتوحات حاصل کیں اور 37 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے، ایس این جی پی ایل کی ٹیم چار فتوحات کے ساتھ 36 پوائنٹس لیکر دوسرے اور واپڈا کی ٹیم بھی چار میچز جیت کر 33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، گروپ بی میں یو بی ایل کی ٹیم مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ سرفہرست ہے، ایچ بی ایل کی ٹیم چار کامیابیوں کے ساتھ دوسرے اور لاہور وائٹس کی ٹیم دو فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply