نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے اسلام آباد میں علاقائی سفیروں کی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے مضبوط روابط کو فروغ دیتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کو مزید آسان بنایا جائے۔








