پاکستان کی سب سے بڑی میراتھن، سرفرنگا نیشنل میراتھن کا دوسرا ایڈیشن 24 مئی کو سکردو میں ہوگا

پاکستان کی سب سے بڑی میراتھن، سرفرنگا نیشنل میراتھن کا دوسرا ایڈیشن 24 مئی 2026 کو سکردو میں منعقد ہوگا۔ یہ میراتھن دنیا کے بلند ترین سرد صحرا "سرفہ رنگا” میں منعقد کی جاتی ہے اور اسے پاکستان کی بڑی میراتھن ریسوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):پاکستان کی سب سے بڑی میراتھن، سرفرنگا نیشنل میراتھن کا دوسرا ایڈیشن 24 مئی 2026 کو سکردو میں منعقد ہوگا۔ یہ میراتھن دنیا کے بلند ترین سرد صحرا "سرفہ رنگا” میں منعقد کی جاتی ہے اور اسے پاکستان کی بڑی میراتھن ریسوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ میگا ایونٹ 24 مئی 2026 کو سکردو (گلگت بلتستان) کے خوبصورت اور چیلنجنگ ٹریک پر ہوگا۔ ایونٹ کی دوکیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں ہاف میراتھن (21 کلومیٹر) پر مشتمل ہوگی اس کے ساتھ فن رن (5 کلومیٹر) پر مشتمل میراتھن عام شہریوں اور شوقیہ افراد کے لیے رکھی گئی ہے جس میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ رواں برس اس میگا ایونٹ کے لیے انعامات کی کل مالیت 50 لاکھ روپے تک ہے۔ پہلی پوزیشن کے لیے 10 لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن کے لیے 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن کے لیے 4 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے جبکہ پہلے 50 رنرز کے لیے بھی نقد انعامات (30,000 روپے فی کس) کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلی سرفرنگا میراتھن ستمبر 2025 میں منعقد ہوئی تھی جس میں سہیل عامر نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔