ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن عامہ کو برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق آئندہ 20 دنوں تک ضلع بھر میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کھالیں
مانسہرہ، عید الاضحیٰ کے موقع پر امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر امن عامہ کو برقرار رکھنے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق آئندہ 20 دنوں تک ضلع بھر میں لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کھالیں جمع کرنے کی تشہیر، کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ یا کلیکشن پوائنٹس کا قیام، ضلعی انتظامیہ کی اجازت / این او سی کے بغیر فلاحی اداروں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے،کالعدم یا ممنوعہ تنظیموں کی جانب سے کھالیں جمع کرنے، کھالوں کی وصولی کے دوران زبردستی، ہراسانی یا دباؤ ڈالنے، غیر مجاز افراد سے کھالوں کی خرید و فروخت اور ضلع کی حدود میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد ہو گی۔ یہ اقدامات عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








