سینئر وزیر مریم اورنگ زیب پنجاب اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی قیادت میں صوبے بھر میں جنگلی حیات کی غیرقانونی سمگلنگ اور تجارت کی روک تھام کےلئے موثر کارروا ئیاں کررہاہے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی کارروائیاں،را طوطوں اور مور کی سمگلنگ ناکام بنادی

مزید خبریں
لاہور۔19مئی (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب پنجاب اور سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات کیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر محکمہ چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی قیادت میں صوبے بھر میں جنگلی حیات کی غیرقانونی سمگلنگ اور تجارت کی روک تھام کےلئے موثر کارروا ئیاں کررہاہے۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کےمطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع بہاولنگر آکاش ناتھن مسیح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولنگر بائی پاس پر موہل چوک میں راولپنڈی اسلام آباد جانےوالی ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران را طوطوں کی ایک بڑی کھیپ جس میں ایک درجن کے لگ بھگ طوطے تھے برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ترسیل کے ذمہ دار ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کوشش کے نتیجے میں تحصیل منچن آباد سے مور سمگل کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے دو زندہ عام مور برآمد کرلیے ۔ ملزمان کےخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے انہیں مبلغ ایک لاکھ روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹادیا گیا۔








