سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن ) کے راہنما جہانگیر خانزادہ نے کی کوشش سے حضرو شہر کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حضرو شہر میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں ہیں سروس بہت جلد شروع کر دی جائے گی
عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حضرو شہر میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں

مزید خبریں
حضرو ۔ 19 مئی (اے پی پی):سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ(ن ) کے راہنما جہانگیر خانزادہ نے کی کوشش سے حضرو شہر کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے حضرو شہر میں الیکٹرک بسیں پہنچ گئیں ہیں سروس بہت جلد شروع کر دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار احمد بھی موجود تھے انہوں کہا کہ تحصیل حضرو سمیت پورے پنجاب کی تمام تحصیلوں کے لئے مجموعی طور پر پندرہ سو الیکٹرک بسوں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا انقلابی اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور اس عوامی خدمت سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پنجاب کے عوام کے دلوں پر راج کرنے والی وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا خصوصی خیال ہے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ تحصیل حضرو میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی سے علاقہ چھچھ کے متعلقہ دیہاتوں سے آنے والی خواتین کو شہر تک سفر کی آسان اور آرام دہ سہولت میسر رہے گی اور خواتین سمیت بزرگ افراد کو سفری سہولیات بہم میسر رہیں گی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی وزارت اعلیٰ کے اس مختصر دورانیہ میں جس طرح ہر شعبہ میں پنجاب کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے انہوں نے نواز شریف کی خدمت کے جذبہ اور ان کی بیٹی ہونے کے ناطے عوام کے دل جیت کر ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ(ن) ہمیشہ عوامی و فلاحی خدمات کو اپنا اولین مقصد سمجھتی ہےجہانگیر خانزادہ نے اپنی جانب سے اور اپنے حلقہ کے عوام کی جانب سے تحصیل حضرو کے لئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا تحصیل حضرو کے عوامی حلقوں نے الیکٹرک بسیں فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کی ہے








