ہیمبرگ اوپن ٹینس،ٹاپ سیڈڈ فیلکس اوجر الیاسائم اور کیرن خچانوف کو مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں شکست کا سامنا

کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فیلکس اوجر الیاسائم اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے

ہیمبرگ ۔21مئی (اے پی پی):کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فیلکس اوجر الیاسائم اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر کواسک نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ فیلکس اوجر الیاسائم کو شکست دی جبکہ فرانسیسی ٹینس سٹاریوگو ہمبرٹ نے مردوں کے سنگلزمقابلوں کے دوسرے میچ میں روسی حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کوشکست دی ۔ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 27 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر کواسک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹاپ سیڈڈ کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجر الیاسائم 6-4، 5-7 اور 4-6سے نہ صرف ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ ایک اور میچ میں فرانسیسی ٹینس سٹاریوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ روسی کھلاڑی کیرن خچانوف کو 3-6، 6-3 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں