ٹوما جونیئر پوپوف ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فرانس کے مایہ ناز شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کوالالمپور۔21مئی (اے پی پی):فرانس کے مایہ ناز شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں چینی حریف کھلاڑی جو شوئن چن کو شکست دی۔ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کےیونی فائی ایرینا میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ۔ 27 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی حریف کھلاڑی جو شوئن چن کو1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 27 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف کی فتح کا سکور 21-23 ،21-14اور 11-21 تھا۔