لاہور۔21مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا۔ اولمپین طاہر زمان جو کہ ایشیا ہاکی کے سب سے سینئر ہائی پرفارمنس کوچ جبکہ ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹرینر اینڈ ایجوکیٹر ، ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس لیول 6کوچ بھی ہیں، اسکے علاوہ ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے …
اولمپین طاہر زمان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات

مزید خبریں
لاہور۔21مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین طاہر زمان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات کردیا۔ اولمپین طاہر زمان جو کہ ایشیا ہاکی کے سب سے سینئر ہائی پرفارمنس کوچ جبکہ ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹرینر اینڈ ایجوکیٹر ، ایف آئی ایچ ہائی پرفارمنس لیول 6کوچ بھی ہیں، اسکے علاوہ ایف آئی ایچ رولز بورڈ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی ، پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اولمپین اصلاح الدین صدیقی اور اولمپین حسن سردار نے اولمپین طاہر زمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے تجربے سے پاکستان ہاکی کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔








