صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے دتہ خیل، سپین وام اور بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 23 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں، سرنگوں اور بنکروں کی تباہی اور انتہائی مطلوب خارجی دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچانا سکیورٹی فورسز کی موثر حکمتِ عملی کا مظہر ہے ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور بھارتی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔