بیلجیئم کے سائیکلسٹ ایلیک سیگارٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔یہ 23 سالہ ایلیک سیگارٹ کی گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے
بیلجیئم کے سائیکلسٹ ایلیک سیگارٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
روم۔22مئی (اے پی پی):بیلجیئم کے سائیکلسٹ ایلیک سیگارٹ نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا۔یہ 23 سالہ ایلیک سیگارٹ کی گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے بارہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں امپیریا سے نووی لیگور تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 175 کلو میٹر پر محیط تھا۔23سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ایلیک سیگارٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 175کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے اور53 منٹ میں طے کرکے 12ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیئم کے ہی 32 سالہ سائیکلسٹ ٹون ایرٹس نے دوسری جبکہ یوراگوئے کے 24 سالہ سائیکل سوار گیلرمو تھامس سلوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فرانس کے 22 سالہ پال میگنیئر کس پنک جرسی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔








