جمہوریہ کانگو کی قومی فٹبال ٹیم نے ملک میں ایبولا کی وباپھیلنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026کی تیاریوں کے لئے دارالحکومت کنشاسا میں لگنے والا تربیتی کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ٹیم انتظامیہ کے مطابق تین روزہ تربیتی کیمپ جمہوریہ کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں شروع ہونا تھا،
ایبولا وبا کے باعث کانگو فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ بیلجیم منتقل

مزید خبریں
کنشاسا۔22مئی (اے پی پی):جمہوریہ کانگو کی قومی فٹبال ٹیم نے ملک میں ایبولا کی وباپھیلنے کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026کی تیاریوں کے لئے دارالحکومت کنشاسا میں لگنے والا تربیتی کیمپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق ٹیم انتظامیہ کے مطابق تین روزہ تربیتی کیمپ جمہوریہ کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں شروع ہونا تھا، تاہم ملک کے مشرقی علاقوں میں ایبولا کی وبا کے نئے پھیلاؤ کے بعد اسے بیلجیم منتقل کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات کے تحت اس مرتبہ سکواڈ میں کسی بھی مقامی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ کانگو کے مشرقی حصے میں پھیلنے والی ایبولا کی اس 17 ویں وباسے اب تک 600 کے قریب افراد متاثر جبکہ 139 ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ کانگو کی ٹیم نے 1974کے بعد دوسری بار عالمی فیفا کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے اور وہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے عالمی کپ کے دوران ہیوسٹن میں قیام کرے گی جہاں 17 جون کو اس کا پہلا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔ادھر امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ کانگو کی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت ہوگی، تاہم کھلاڑیوں کو صحت سے متعلق سخت جانچ کے عمل سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔








