معروف امریکی سپورٹس صحافی ہاورڈ فینڈرک 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے معروف سپورٹس صحافی اور ٹینس کے ماہر رپورٹر ہاورڈ فینڈرک 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہاورڈ فینڈرک کے اہل خانہ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

واشنگٹن۔22مئی (اے پی پی):امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے معروف سپورٹس صحافی اور ٹینس کے ماہر رپورٹر ہاورڈ فینڈرک 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہاورڈ فینڈرک کے اہل خانہ کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بالٹی مور کے جونز ہاپکنز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ای ایس پی این کے مطابق ہاورڈ فینڈرک نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک سپورٹس صحافت میں خدمات انجام دیں اور ٹینس، اولمپکس اور دیگر عالمی کھیلوں کی رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے تقریباً 70 گرینڈ سلام ٹورنامنٹس کی کوریج کی جبکہ اپنے منفرد اور تفصیلی اندازِ تحریر کے باعث کئی اعزازات بھی حاصل کیے۔ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راجر فیڈرر نے ہاورڈ فینڈرک کو ٹینس دنیا کی ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین صحافی بلکہ ایک شاندار انسان بھی تھے۔ہاورڈ فینڈرک اپنے اہلِ خانہ، اہلیہ، والدہ، بھائی اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے دونوں بیٹے بھی سپورٹس صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

مزید خبریں