پی سی بی کاآسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز30 مئی سے4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی ۔

لاہور۔22مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز30 مئی سے4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ قومی سکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم، حارث رئوف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے زیر غور نہیں آئے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رئوف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شامل حسین اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مزید خبریں