افغانستان کے قائم مقام مندوب نےطالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ مستردکردیا

اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نےطالبان رجیم کوآڑے ہاتھوں لے لیا،نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کودہشتگرد،غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔افغانستان کے قائم مقام مندوب نے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمستردکردیا۔

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں قائم مقام افغان مندوب نےطالبان رجیم کوآڑے ہاتھوں لے لیا،نصیر احمد فائق نے طالبان رجیم کودہشتگرد،غیرقانونی اورعوام دشمن قراردے دیا۔افغانستان کے قائم مقام مندوب نے طالبان رجیم کا اقوام متحدہ میں نشست کا دعویٰ یکسرمستردکردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرطالبان رجیم پرتنقید کرتےہوئےقائم مقام افغان مندوب نےکہا کہ اقوام متحدہ میں نمائندگی ان حکومتوں کا آئینی وجائزحق ہےجوعوامی امنگوں کی بنیاد پر برسر اقتدار آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سال میں طالبان رجیم نےنہ افغان عوام کےجائز مطالبات مانےاورنہ ہی عالمی برادری کی پرواہ کی۔نصیراحمد فائق نے کہا کہ بین الاقوامی دہشتگرد گروں کی سرپرستی اورحمایت سے افغانستان اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال مزیدخراب ہو ئی ہے ۔افغانستان میں کوئی جائزقومی نظام موجود نہیں،کرپشن،بیروزگاری، ٹارگٹ کلنگ اوردہشتگردی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان مندوب کا یہ سخت ردعمل طالبان رجیم کےطرزحکمرانی پرعالمی برادری کےمسلسل عدم اعتماداورسنگین تحفظات کی عکاسی کرتاہے۔طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی نےافغانستان کو عالمی تنہائی،معاشی بحران اورانسانی مسائل کےایک پیچیدہ دوراہےپرلاکھڑاکیاہے ۔