مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف بربریت اور سفاکیت عروج پر ہے ،مقبوضہ کشمیر میں متعصب بھارتی انتظامیہ کی وحشیانہ کارروائیاں نے مسلمانوں کے کئی گھروں کو مسمار کر دیا ہے ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف بربریت اور سفاکیت عروج پر

مزید خبریں
اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی مسلمانوں کیخلاف بربریت اور سفاکیت عروج پر ہے ،مقبوضہ کشمیر میں متعصب بھارتی انتظامیہ کی وحشیانہ کارروائیاں نے مسلمانوں کے کئی گھروں کو مسمار کر دیا ہے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر جنگلات جاوید رانا نے قابض بھارتی انتظامیہ کی کارروائی کو وحشیانہ، امتیازی اور متعصبانہ قرار دیا ہے ۔بھارتی جریدہ دی ٹیلی گراف آن لائن کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا ہے اس کے علاوہ قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں60کنال پر مشتمل20سے30گھروں کو جنگلات کی زمین قرار دے کر مسمار کیا۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے وزیر جنگلات جاوید رانا نے قابض بھارتی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں یہ مسلمان وراثتی زمینوں پر کئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں جن کے گھروں کو بے دردی سے ملبے میں بدل دیا گیا، قبائلی برادری کے گھروں کی مسماری کا مقصد ایک منظم اور ظالمانہ بے دخلی سے مسلمان کو خوفزدہ کرنا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی ظالمانہ کارروائیاں خوف کی فضا قائم رکھنے اورآبادیاتی توازن بدلنے کی سازش ہیں۔ قابض بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کی شرمناک تاریخ ہے جس پرعالمی برداری مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔








