چین کے مایہ ناز شٹلر لی شیفینگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
لی شیفینگ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
کوالالمپور۔22مئی (اے پی پی):چین کے مایہ ناز شٹلر لی شیفینگ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 26 سالہ چینی شٹلر لی شیفینگ نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں حریف 27 سالہ فرانسیسی شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف کو شکست دی۔ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کےیونی فائی ایرینا میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 26 سالہ چین کے مایہ ناز شٹلر لی شیفینگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ حریف فرانسیسی شٹلر ٹوما جونیئر پوپوف کو1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ 26 سالہ لی شیفینگ کی فتح کا سکور 18-21، 21-15 اور 5-21 تھا۔








