آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
ہیمبرگ اوپن ٹینس،ایلکس ڈی مینورمینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
ہیمبرگ ۔22مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی مینور نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 24 سالہ اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی لوسیانو تادیو ڈارڈیری کو 0-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں فاتح ایلکس ڈی مینور کا مقابلہ امریکی کھلاڑی ٹامی پال سے ہوگا۔








