پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔22مئی (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے سینئر سکورر نجم السعید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے مرحوم کی کرکٹ کے شعبے خصوصا سکورنگ میں گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نجم السعید سکورنگ کے شعبے میں ایک بڑا نام تھے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین۔








