ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آغاز نومبر 2026 میں ہوگا، جس کے سنسنی خیز میچز 7 سے 20 نومبر تک تاریخی شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ انتظامیہ نے نئے ایڈیشن کے لیے بڑے انتظامی اور تجارتی منصوبوں کا بھی اعلان کر دیا ہے
ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے نئے سیزن کا آغاز نومبر میں ہوگا

مزید خبریں
ابوظہبی۔22مئی (اے پی پی):ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آغاز نومبر 2026 میں ہوگا، جس کے سنسنی خیز میچز 7 سے 20 نومبر تک تاریخی شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ انتظامیہ نے نئے ایڈیشن کے لیے بڑے انتظامی اور تجارتی منصوبوں کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ابوظہبی کرکٹ اینڈسپورٹس ہب نے ٹورنامنٹ کے مکمل انتظامی و تجارتی حقوق سنبھال لیے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے ڈھانچے کا مقصد ٹی 10 لیگ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم اور مقبول سپورٹس برانڈ بنانا ہے۔ابوظہبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب کے چیئرمین عارف العوانی نے کہا کہ ٹی 10 لیگ نے مختصر وقت میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کی ۔ ان کے مطابق لیگ میں شائقین کو پہلے کی طرح تیز رفتار اور سنسنی خیز مقابلے، بین الاقوامی سٹار کھلاڑیوں کی شرکت اور جدید براڈکاسٹ سہولیات میسر رہیں گی۔دوسری جانب لیگ کے بانی شجیع الملک نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جاتی حمایت اور مضبوط انتظامی ڈھانچے کے ذریعے ٹی 10 لیگ اب مزید بڑی عالمی کامیابی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ابوظہبی کرکٹ اینڈ سپورٹس ہب کے چیف ایگزیکٹو میٹ بوچر کے مطابق مستقبل میں لیگ کی توجہ بہتر گورننس، کھلاڑیوں کے مضبوط نظام اور عالمی نشریاتی و تجارتی مواقع کو وسعت دینے پر مرکوز رہے گی تاکہ ٹی 10 لیگ کو دنیا کی نمایاں کرکٹ لیگز میں شامل کیا جا سکے۔








