زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ مکمل سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز 28 جون سے ہرارے میں واحد ٹیسٹ میچ سے ہوگا
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ مکمل سیریز کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی

مزید خبریں
ہرارے۔22مئی (اے پی پی):زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ مکمل سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز کا آغاز 28 جون سے ہرارے میں واحد ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں زمبابوے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یادگار کامیابی حاصل کی تھی، تاہم بعد میں بنگلہ دیش نے واپسی کرتے ہوئے سیریز 1-1سے برابر کر دی تھی۔ٹیسٹ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز بالترتیب 6، 9 اور 11 جولائی کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بلاوایو روانہ ہوں گی، جہاں بالترتیب 15،17 اور 19 جولائی کو تین میچز منعقد ہوں گے۔بنگلہ دیشی ٹیم کا آخری دورۂ زمبابوے 2022میں ہوا تھا، جب میزبان ٹیم نے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی دونوں سیریز اپنے نام کی تھیں۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر گیومور ماکونی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں بنگلہ دیش کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے اور امید ہے کہ شائقین کو تمام فارمیٹس میں دلچسپ اور سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ رواں برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کی شاندار کارکردگی اور پہلی بار سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے بعد یہ سیریز ملکی میدانوں میں اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی علامت ہوگی۔








