ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے کمرشل بینکوں کی تمام برانچیں ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی کو صبح 9.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک کھلی رہیں گی

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے کمرشل بینکوں کی تمام برانچیں ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی کو صبح 9.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک کھلی رہیں گی

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی بذریعہ کاؤنٹر ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمرشل بنکوں کی وہ تمام برانچیں (بشمول کسٹمز وصولی کرنے والی نیشنل بینک کی برنچیں) ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026ء کو صبح 9.00 بجے سے سہ پہر 3.00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق بینکوں کو مزید برآں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ برانچیں 24 مئی 2026ء کو اُس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نِفٹ کو سرکاری ٹرانزیکشن کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔بینک یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے آن لائن ذرائع یعنی انٹرنیٹ بنکنگ ، موبائل ایپلی کیشن، اے ٹی ایم، اور دیگر ڈجیٹل پلیٹ فارم بلاتعطل خدمات فراہم کرتے رہیں۔