مسجد الحرام کے امام کا ضوابط پر عمل کرنے کا حکم، بغیر پرمٹ حج کرنے کے خلاف سخت انتباہ

مسجد الحرام کے امام کا ضوابط پر عمل کرنے کا حکم، بغیر پرمٹ حج کرنے کے خلاف سخت انتباہ

خرم شہزاد

مکہ مکرمہ۔22مئی (اے پی پی):امامِ کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذوالحجہ کے پہلے 10 دنوں کی فضیلت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ مقدس ایام ہیں جن میں یومِ عرفہ اور یومِ نحر (قربانی کا دن)جیسے حج کے رکن ادا کئے جاتے ہیں ۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسجد الحرام میں نمازجمعہ کے خطبے میں امام کعبہ نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان ایام میں کیے جانے والے نیک اعمال اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں، شیخ المعیقلی نے حرمین شریفین اور وہاں آنے والے زائرین کی دیکھ بھال کے لیے سعودی عرب کی حکومت کے وسیع پیشہ وارانہ اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔

انہوں نے عازمینِ حج پر زور دیا کہ وہ مناسک کے تقدس کو برقرار رکھیں اور سرکاری ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے بغیر پرمٹ (حج اجازت نامہ) حج کرنے کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کرنا دوسروں کو براہِ راست نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور حج کے دوران زائرین کی سلامتی کے لیے قائم کردہ منظم و محفوظ نظام میں خلل ڈالتا ہے۔