آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔

تاہم خیبرپختونخوا ، پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور کو ئٹہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پارہ چنار 22، بالاکوٹ 17، کالام 14، دیر (اپر 12، لوئر 04)، کاکول 10، چترال، مالم جبہ 07، میر کھانی 06، دروش 05، ڈی آئی خان (سٹی 03، ائیرپورٹ 02)، پٹن 02، پنجاب: مری 20، منگلا 07، راولپنڈی (چکلالہ 06، گوالمنڈی 05، شمس آباد 03، پیرودھائی 02، نیو کٹاریاں 01)، نارووال 06، بھکر 04،

ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، اسلام آباد (سیدپور، بوکرا 02، ائیرپورٹ، سٹی، گولڑہ 01)، لاہور ، چکوال، قصور 01، گلگت بلتستان: استور 15، چلاس 06، گلگت 03، اسکردو اور بونجی 02، ہنزہ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، مظفرآباد (ائیرپورٹ 04، سٹی 03)، راولاکوٹ 03، کوٹلی 02، بلوچستان: کو ئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو 45، نوابشاہ، مٹھی، قصور 44، تربت اورجیکب آباد میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں