پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):گورنرہاؤس پشاورمیں جمعہ کے روزپاکستان ہلالِ احمر ضم اضلاع کے زیراہتمام خیبر اور کرم کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کرنیکی تقریب منعقدہوئی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم اضلاع خیبر اور کرم کے متاثرہ خاندانوں میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے …
پاکستان ہلالِ احمر کے زیراہتمام خیبر اور کرم کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

مزید خبریں
پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):گورنرہاؤس پشاورمیں جمعہ کے روزپاکستان ہلالِ احمر ضم اضلاع کے زیراہتمام خیبر اور کرم کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کرنیکی تقریب منعقدہوئی۔
گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم اضلاع خیبر اور کرم کے متاثرہ خاندانوں میں پاکستان ہلال احمر کی جانب سے امدادی چیکس تقسیم کیے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پاکستان ہلالِ احمر ضلع کی کرم اور تیراہ میں امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، صوبے میں آفات کے دوران پاکستان ہلالِ احمر متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود پاکستان ہلالِ احمر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے اورسخت حالات کے باوجود ہلالِ احمر کے رضاکار اور فیلڈ ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ گورنرنے کہاکہ ضم ضلع خیبر کے 1700 سے زائد اورضم ضلع کرم کے 1ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو فی خاندان 38 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنرنے کہاکہ یہ امداد متاثرین کوسیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر فراہم کی جا رہی ہے۔ گورنرنے کہاکہ اس سے پہلے باجوڑ میں بھی متاثرین میں امدادی سامان اور مالی معاونت تقسیم کی گئی اورڈونرز کے اعتماد کی بدولت امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، پاکستان ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے ہر ضلع تک امدادی خدمات پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔گورنرنے کہاکہ محدود وسائل اور سہولیات کے باوجود ہر مستحق فرد کی مدد کے لیے اقدامات جاری ہیں اور متاثرین میں فوڈ آئٹمز سمیت دیگر ضروری اشیاء بھی تقسیم کی جارہی ہے۔








