نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کی پیش رفت پر اظہار اطمینان

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کا جائزہ لیا اور اس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام (ایس اے پی) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کا جائزہ لیا اور اس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے مزید ہدایت کی کہ گزشتہ برسوں کی بچ جانے والی رقوم کو اسی شعبے اور صوبے کے اندر استعمال کیا جا سکے گا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی آبادی کو شامل کیا جائے تاکہ ایس اے پی فنڈز پاکستان کے عوام کے بہترین مفاد میں استعمال ہوں۔اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری، معاونِ خصوصی برائے وزیرِ اعظم طارق باجوہ، سیکریٹری کابینہ اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔