برسلز: کشمیرکونسل یورپ نے ستائیس اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

برسلز ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام ستائیس اکتوبر بروز جمعہ یوم سیاہ کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کو پیش کی گئی جس میں کہاگیا کہ بھارت کشمیرپر اپنا قبضہ ختم کرکے، کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں …

برسلز ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) کشمیرکونسل یورپ (ای یو) کے زیراہتمام ستائیس اکتوبر بروز جمعہ یوم سیاہ کے موقع پر برسلزمیں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے کی قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسیدنے کی۔اس دوران ایک احتجاجی یاداشت بھی بھارتی سفارت خانے کو پیش کی گئی جس میں کہاگیا کہ بھارت کشمیرپر اپنا قبضہ ختم کرکے، کشمیریوں پر مظالم بندکرے اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے اپنے وعددوں پر عمل کرے۔ مظاہرے میں بیلجیئم میں مقیم کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جن پرکشمیریوں کے حق میں اوربھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

Leave a Reply