اٹلی کے سائیکلسٹ البرٹو بیٹیول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا تیرہواں مرحلہ جیت لیا

اٹلی کے سائیکلسٹ البرٹو بیٹیول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ جیت لیا۔یہ32 سالہ البرٹو بیٹیول کی گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے

روم۔23مئی (اے پی پی):اٹلی کے سائیکلسٹ البرٹو بیٹیول نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ جیت لیا۔یہ32 سالہ البرٹو بیٹیول کی گیروڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے ۔بی بی سی کے مطابق بلغاریہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 109 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے تیرہویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اٹلی میں الیسنڈریا سے وربانیا تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی رستے پر 189 کلو میٹر پر محیط تھا۔32سالہ اٹلی کے سائیکلسٹ البرٹو بیٹیول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 189کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے ،51 منٹ اور 33 سیکنڈزمیں طے کرکے 13ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فتح کے بعد البرٹو بیٹیول نے کہا کہ اس علاقے سے ان کا خصوصی تعلق ہے کیونکہ ان کے اہل خانہ اور ان کی گرل فرینڈ کا خاندان یہیں رہتا ہے، اسی لیے یہ کامیابی ان کے لیے بہت یادگار ہے۔ناروے کے 27 سالہ سائیکلسٹ اینڈریاس لیکنیسنڈ نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے 34 سالہ سائیکل سوار جیسپر سٹیوین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرتگال کے 24 سالہ سائیکل سوار افونسو یوالیو پنک جرسی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید خبریں