متحدہ عرب امارات کی 5 فیصد آبادی دل کے امراض میں مبتلا

ابوظہبی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی 5 فیصد آبادی دل اور شریانوں کے امراض میں مبتلا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دل کے امراض کی بنیادی وجہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور موٹاپا ہے۔ یہ بات راشد ہسپتال میں شعبہ قلب کے سربراہ ڈاکٹر فہد باصلیب نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دل اور شریانوں کے …

ابوظہبی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی 5 فیصد آبادی دل اور شریانوں کے امراض میں مبتلا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دل کے امراض کی بنیادی وجہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی اور موٹاپا ہے۔ یہ بات راشد ہسپتال میں شعبہ قلب کے سربراہ ڈاکٹر فہد باصلیب نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دل اور شریانوں کے امراض کے بچنے کا پہلا راستہ ورزش ہے۔ کولیسٹرول اور دل کے امراض کے علاوہ دیگر متعدد بیماروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے صحت طرز زندگی اور ورزش کو اختیار کیا جائے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2012ءکے دوران دنیا کی آبادی میں سے 17.5فیصد دل کے امراض میں مبتلا تھی۔ 31فیصد اموات بھی دل کے امراض کے باعث ہوئی۔

Leave a Reply