وزیر اعظم شہباز شریف کا شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں …

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ہفتہ کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔