جاپان کے شمالی صوبہ آؤموری کے ساحل کے قریب ہفتہ کے روز 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقے میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپانی زلزلہ پیمانے پر اس کی شدت 7 میں سے 4 درجے نوٹ کی گئی۔
جاپان ،آؤموری کے ساحل کے قریب 5.8 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔1اگست (اے پی پی):جاپان کے شمالی صوبہ آؤموری کے ساحل کے قریب ہفتہ کے روز 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔شنہوا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقے میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپانی زلزلہ پیمانے پر اس کی شدت 7 میں سے 4 درجے نوٹ کی گئی۔
ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز 41.3 درجے شمالی عرض البلد اور 142.0 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حکام نے واضح کیا ہے کہ اس زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ یا ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی۔








