فرانس نےاعلان کیا ہے کہ وہ چھے ماہ کے لیے کریملن کی حامی روسی مبصر زینیا فیڈورووا کے اثاثہ جات منجمد کر رہا ہے جو پہلے ہی ملک بدری کے حکم کی پابند ہیں۔العربیہ کے مطابق فرانسیسی وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ شائع کردہ حکم نامے میں ان کے اثاثہ جات فوراً منجمد کر دیے گئے ہیں۔
فرانس نے روسی تبصرہ نگار کے اثاثہ جات منجمد کر دیئے

مزید خبریں
پیرس ۔1اگست (اے پی پی):فرانس نےاعلان کیا ہے کہ وہ چھے ماہ کے لیے کریملن کی حامی روسی مبصر زینیا فیڈورووا کے اثاثہ جات منجمد کر رہا ہے جو پہلے ہی ملک بدری کے حکم کی پابند ہیں۔العربیہ کے مطابق فرانسیسی وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ شائع کردہ حکم نامے میں ان کے اثاثہ جات فوراً منجمد کر دیے گئے ہیں۔
اس میں ایک قانونی طریقہ کار کا ذکر کیا گیا ہے جس کا مقصد "مداخلت کا ارتکاب روکنا ہے۔” اس کی تجدید ہو سکتی ہے۔ایک قدامت پسند فرانسیسی ارب پتی کی میڈیا ایمپائر کے لیے کام کرنے والی فیڈورووا کو بدھ کے روز وزارتِ داخلہ نے اِن الزامات کے بعد ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا کہ وہ فرانسیسی ٹیلی ویژن پر کریملن کا پروپیگنڈا کر رہی تھیں۔








