گورنر فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم سے گندم کی آزادانہ نقل و حمل یقینی بنانے کی اپیل

پشاور۔ 23 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری یقینی بنایا جائے اور خیبر پختونخوا کو ریلیف دیا جائے۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت پورے ملک میں آزاد اور …

پشاور۔ 23 مئی (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ گندم کی آزادانہ نقل و حمل کو فوری یقینی بنایا جائے اور خیبر پختونخوا کو ریلیف دیا جائے۔

دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 151(1) کے تحت پورے ملک میں آزاد اور منصفانہ تجارت کی ضمانت دی گئی ہے جس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان گندم کی آزاد نقل و حرکت کو یقینی بنانا آئینی اور معاشی تقاضا ہے۔ گورنر نے کہا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی بھی قسم کی مصنوعی پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں، ایسی رکاوٹیں آئینی ضمانتوں کو کمزور کرتی ہیں اور ذخیرہ اندوزی و منافع خوری کو فروغ دیتی ہیں، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی اور عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کا سبب بنتی ہے۔

مزید خبریں