لاہور۔24مئی (اے پی پی):وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ اور بہاولنگرنے ایک نایاب پینگولن ریسکیو کرنے سمیت کالا تیتر اور را طوطا بازیاب کر کے2 ملزمان کو ایک لاکھ پانچ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دیے۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ نے مسکن سے بھٹکی ایک نایاب پینگولن بحفاظت ریسکیو …
محکمہ جنگلات پنجاب کی کارروائیاں، نایاب پینگولن ریسکیو،کالاتیتراور را طوطا بازیاب ، 2ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔24مئی (اے پی پی):وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ اور بہاولنگرنے ایک نایاب پینگولن ریسکیو کرنے سمیت کالا تیتر اور را طوطا بازیاب کر کے2 ملزمان کو ایک لاکھ پانچ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دیے۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز گوجرانوالہ نے مسکن سے بھٹکی ایک نایاب پینگولن بحفاظت ریسکیو کرکے قدرتی ماحول میں آزاد کردی جبکہ جنگلی پرندوں کے ایک ناجائز ڈیلر سے را طوطا برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر اسے مبلغ25 ہزار روپے جرمانہ کر کے کیس نمٹا دیا۔ایک اور کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بہاولنگر آ کاش ناتھن مسیح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل منچن آباد کے علاقے سے ایک شخص کے غیر قانونی قبضہ سے کالا تیتر بازیاب کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر مبلغ80 ہزار روپے محکمانہ معاوضے کی مد میں جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دیا۔








