کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کا دورہ اسلام آبادہسپتال ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا

کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا

لاہور۔24مئی (اے پی پی):کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا ۔کمشنر نے ہسپتال میں نئی نصب شدہ بیڈ لفٹ اور جدید فارمیسی کیو مینجمنٹ کا افتتاح ،ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی حاضری اور ریکارڈ بھی چیک کیا ۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا اس کے علاوہ ڈسچارج ہونے والے مریضوں کے ڈائٹ چارجز بر وقت ادا کرنے کی واضح ہدایت کی۔ڈائریکٹر ورکس کی جانب سے جاری تعمیراتی منصوبوں پر کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیر تعمیر مریم نواز ویلنس سینٹرز کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔کمشنر نے دورے کے اختتام پر ہسپتال کے لان میں پودا لگایا۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد سے بھی ملاقات کی جس میں نرسنگ کالج اور اوکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ سنٹر کے قیام پر پیش رفت اور کام کی رفتار تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔دورے کے دوران میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار، ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی، ڈائریکٹر سی اینڈ بی راشد بدر اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔بعد ازاں کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نے راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی راولپنڈی اور حسن ابدال کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔افسران کی جانب سے کمشنر کو مریم نواز راشن کارڈ اور ریکوری اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ریکوری کو مقررہ اہداف کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ12 لاکھ سے زائد محنت کشوں کے بینک اکاونٹس کھولنے کا عمل مکمل کیا جا چکا اور25 ارب روپے کی رقم محنت کشوں کے اکائونٹس میں منتقل کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ پر ماہانہ3 ہزار روپے کی راشن سبسڈی دی جا رہی ہے۔کمشنر نے کارکردگی بہتر بنانے اور اہداف ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریکوری اہداف پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نے راشن کارڈ سے مستفید ہونے والے محنت کش ورکرز سے ملاقات کی اور راشن سبسڈی کے حوالے سے براہ راست فیڈ بیک حاصل کیا۔

مزید خبریں