پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے ادارہ جاتی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایچ ای سی کی سالانہ او آر آئی سی تشخیص میں 66.5 کا سکور ریکارڈ کیا اور Y کیٹیگری سے X کیٹیگری میں ترقی کی ہے۔اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس کامیابی نے ملک بھر کی 95 یونیورسٹیوں میں پائیڈ کو 15 ویں نمبر پر پہنچا دیا …
پائیڈکا ادارہ جاتی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور، ایچ ای سی ، او آر آئی سی تشخیص میں قومی سطح پر 15واں نمبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے ادارہ جاتی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایچ ای سی کی سالانہ او آر آئی سی تشخیص میں 66.5 کا سکور ریکارڈ کیا اور Y کیٹیگری سے X کیٹیگری میں ترقی کی ہے۔اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس کامیابی نے ملک بھر کی 95 یونیورسٹیوں میں پائیڈ کو 15 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔او آر آئی سی میں پاکستان کی اچھے وسائل کی حامل یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔گزشتہ سال کے سکور کے مقابلے میں 15.5 پوائنٹ کی بہتری ریسرچ آؤٹ پٹ، انوویشن کلچر اور آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC) میں آپریشنل صلاحیت میں پائیدار ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ پائیڈ ایک خصوصی پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے، جس نے کئی بڑی ملٹی فیکلٹی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس کے تحقیقی ماحولیاتی نظام کے معیار اور توجہ کا ثبوت ہے۔پائیڈ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے اس اعزاز کو ایک اجتماعی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ہماری او آر آئی سی ٹیم اور وسیع تر پائیڈ فیملی کی تحقیق، اختراعات اور ادارہ جاتی عمدگی کو مضبوط بنانے کے لیے اجتماعی محنت، لگن اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر خان اور پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی اور ادارے میں فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کی مسلسل شراکت کا اعتراف کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ یہ سنگِ میل ایک اختتامی نقطہ نہیں بلکہ عظیم تر عزائم کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ مسلسل تعاون اور ادارہ جاتی یکجہتی کے حوالہ سے انہوں نے کی پائیڈ کمیونٹی پر زور دیا کہ اس پیشرفت کو آگے بڑھائیں اور آئندہ سالوں میں اس سے بھی بڑی کامیابیوں کے لیے کوشش کریں۔








