وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنیئر امیر مقام نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر امورِ کشمیرانجنیئر امیر مقام کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجنیئر امیر مقام نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ قوم اس قسم کے بزدلانہ واقعات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








