کولکتہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا، انگلینڈ نے سپین کو فیصلہ کن معرکے میں 5-2 گولز سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، سپین کو پہلے ہاف میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا اور 4 …
انگلینڈ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا

مزید خبریں
کولکتہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا، انگلینڈ نے سپین کو فیصلہ کن معرکے میں 5-2 گولز سے ہرا کر پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، سپین کو پہلے ہاف میں انگلینڈ کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے غیرمعمولی کھیل پیش کیا اور 4 گولز کر کے سپین کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ ہفتے کو کولکتہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں انگلینڈ انڈر 17 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سپین انڈر 17 ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر پہلی بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، سرگیو گومز نے 10 ویں منٹ میں گول کر کے سپین کو برتری دلائی، 31 ویں منٹ میں گومز نے ہی دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، 44 ویں منٹ میں انگلینڈ کے بریوسٹر نے گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔








